آئی ایس پی آر

’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا قومی نغمہ ’’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا ہے ۔

یہ نغمہ وطن کے لیے قربانی دینے والے بہادر سپوتوں کی داستانوں کو زندہ رکھتا ہے اور دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی قربانیوں کو بھی یاد کیا گیا ہے، جو قومی جذبے اور قربانی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو 3 آپشنز دے دیئے

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ نغمہ نہ صرف شہداء کے خون کی قدر دانی کرتا ہے بلکہ ہر پاکستانی کے دل میں وطن کی بقاء اور امن کے لیے قربانی دینے کے جذبے کو بھی تازہ کرتا ہے ۔

ہر قطرۂ لہو جو شہداء نے وطن کے لیے بہایا، پاکستان کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے ۔

Scroll to Top