ماں کی صفائی نہ کرنے پرڈانٹ ڈپٹ، لڑکی غصے میں موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

اترپردیش(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی خاتون کو صفائی کیلئے اپنی بیٹی کوڈانٹ ڈپٹ مہنگی پڑگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیران کن واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر مرزا پور میں واقع آدرش نگر پنچایت میں پیش آیا جہاں ماں سے ناراض ایک کم عمر لڑکی غصے میں موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں لڑکی کو موبائل ٹاور پرچڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کھیتوں میں کام کرنیوالے افراد نے لڑکی کو موبائل ٹاور پر چڑھتا دیکھ کر شور مچایا، اس دوران پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی اور لڑکی کو بحفاظت نیچے اتارلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو کافی کوششوں اور منانے کے بعد نیچے اتارا گیا جس کے بعد لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ نے اسے صفائی کی وجہ سے ڈانٹا تھا جس کے بعد اس نے خطرناک قدم اٹھاتے ہوئے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو سمجھا کر اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ والدین کو بھی کسی بھی خطرے کے پیش نظر اپنے بچوں سے نرمی اور صبر وتحمل کا رویہ اپنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حالیہ جنگ میں پاکستان کی عظیم فتح ،بھارت قیامت تک اپنی شکست بھلا نہیں سکتا،شہبازشریف

Scroll to Top