طورخم(کشمیر ڈیجیٹل) پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت کی جوابی کارروائی جاری، افغانی طالبان چیک پوسٹ تباہ کردی ۔صوبہ پکتیکا کے اُرگون اور برمل قصبوں میں حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملوں کی تصدیق کردی۔
افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کی پناہ گاہوں پر سٹرائکس ۔ملکی دفاع میں پاک فوج ایک بار پھر تیار۔سیز فائر کے خاتمے کے بعد عالمی قوانین کے مطابق پاک فوج کا افغانستان پر حملہ ۔پاک فوج کے افغانی طالبان پر تابڑ توڑ حملے جاری۔
عالمی قوانین کے مطابق سیز فائر ختم ہونے کے بعد افواج پاکستان کا ایک بار پھر افغانی طالبان پر بڑا جوابی حملہ، پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افغانی طالبان پرگولیوں کی بارش کردی، خصوصی ویڈیو سامنے آگئی ۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان سے سرگرم خارجیوں نے پاکستان کے اندر متعدد دہشتگردانہ حملے کرنے کی کوشش کی جنہیں سکیورٹی فورسز نے ناکا م بنادیا ۔ سیکورٹی فورسز نے خارجی دہشتگردوں کو مؤثر طریقے سے جواب دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج اور پاک فضائیہ کا پکتیکا میں مشترکہ آپریشن،گل بہادر گروپ کے کئی ٹھکانے تباہ،100 سے زائد خارجی ہلاک




