حکومت پاکستان کا خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ،افغانی شہری بھی شامل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

وفاقی حکومت نے اس حوالے سے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق افغانیوں کو بغیر ویزے کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دیئے جائیں گے۔

نئی مجوزہ پالیسی کے تحت بزنس ویزے پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے۔ اور نئی پالیسی کے تحت افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزا حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرحکومت آزادکشمیر سید اظہر حسین گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Scroll to Top