ارشد یعقوب ایڈووکیٹ نے برطانوی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری مکمل کرلی

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) ارشد یعقوب ایڈووکیٹ نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی۔۔

علاقے میں خوشی کا سماں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی یونین کونسل سیری درہ کی وارڈ پوڈیمار کے علاقے ترکھان بانڈی سے ہے ۔

چوہدری ارشد یعقوب چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے برطانیہ کی مشہور یونیورسٹی بی پی پی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی۔۔

چوہدری ارشد یعقوب سابق امیدوار اسمبلی ، ممبر ضلع کونسل چوہدری آصف کے برادر اصغر اور چوہدری محمد یعقوب کے صاحبزادے ہیں۔۔

انھوں نے ایل ایل بی آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی سے کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ کا رخ کیا محنت اور لگن سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی ۔۔

انھوں کی اس شاندار کامیابی پر دوست احباب اور خاندان و اہل علاقے کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں اور دوست احباب کا کہنا ہے یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے باعث فخر ہے بلکہ علاقے کے لیے اعزاز کی بات ہے

نوجوان نسل کے لیے روشن مثال کے ساتھ ایک اہم سنگ میل ہے نوجوان محنت اور غرم سے بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔۔

دوست احباب سیاسی سماجی حلقوں نےچوہدری ارشد یعقوب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی جاتی ہے، اور ان کی مزید کامیابیوں اور ترقی کے لیے دعائیں کی جاتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرحد پر جھڑپیں،افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کیلئے سیزفائر کا فیصلہ

Scroll to Top