کرم سیکٹر پرپاک فوج کی پے درپے کارروائیاں،ٹینک تباہ، متعدد ہلاک، افغان طالبان نے سفید جھنڈالہرا دیا

کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پے در پے کاروائیاں جاری ہیں،پاک فوج نے نارگسر پوسٹ پر کھڑے ٹینک تباہ کردیئے جبکہ متعدد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے کارندے بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے کے بعد بارڈر پرفتنے کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ کارروائی میں افغان طالبان کو مزید نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کرم ایجنسی، افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب، افغان ٹینک تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوست، افغانستان میں پانچویں ٹینک پوزیشن ،نارگسرپوسٹ پر کھڑے ٹینک اور اسکے کریو کو بھی تباہ کر دیا گیا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد کارندے ٹینک میں ہلاک ہوگئے جبکہ پوسٹیں بھی خالی ہو گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان چوکیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ رہ جانے والوں نے سفید جھنڈا لہر ا کر کارروائی بند کرنے کی اپیل کی ہے لیکن پاک فوج فتہ کی سرکوبی اور اسکے خاتمہ کیلئےپرعزم ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستان کی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 11 اور 12 اکتوبر کی رات کو افغانستان نے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کی تھی، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائےگی، اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔

Scroll to Top