دبئی(کشمیر ڈیجیٹل) یواے ای حکومت نے تعلیمی سال 2025-26 کے پہلے سمسٹر کے مڈٹرم وقفے کے موقع پرتعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
یواے ای حکام کے مطابق چھٹیاں 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک جاری رہیں گی، جبکہ سکول 20 اکتوبر بروز پیر دوبارہ کھلیں گے۔
وزارتِ تعلیم کے نصاب پر عمل کرنے والے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یہ مڈٹرم تعطیلات منائیں گے۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اساتذہ اور انتظامی عملہ 13 سے 15 اکتوبر تک پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز میں شرکت کرے گا، جس کے بعد وہ بھی 16 سے 19 اکتوبر تک چھٹیوں پر ہوں گے۔
اس دوران طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں سے وقفہ ملے گا، اور کلاسز معمول کے مطابق 20 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی آزادکشمیرکی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ایوان صدر طلب




