اسلام آباد: (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر کی جانب سے برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انکوائری رپورٹ میں رانا وقار علی پر نااہلی، مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت،واشنگٹن میں وزیرخزانہ کی اہم ملاقاتیں
ایف بی آر کے برطرف افسر کو اپیل کا حق حاصل ہوگا، وہ برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی میں 30 دن کے اندر اپیل دائر کر سکتے ہیں۔




