انٹرنیٹ سروس

ملک میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ، بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی سمندری کیبل کی مرمت کے دوران آج ملک میں انٹرنیٹ سروسز میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول ترتیب دیا ہے، مرمت کا کام آج بروز منگل 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، راولپنڈی کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں مسائل پیش آ سکتے ہیں اور صارفین کو اس صورت حال کو سمجھ کر قبول کرنا ہوگا ۔

کمپنی نے صارفین سے صبر و تحمل کی درخواست کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ وہ ان اثرات کو کم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے ۔

Scroll to Top