فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن،معروف برانڈز پر لاکھوں روپےجرمانے،سامان بھی ضبط

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور ناقص خوراک فروخت کرنے والی متعدد معروف کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مختلف مصنوعات کو غیر تسلی بخش (Unsatisfactory) اور غیر معیاری (Substandard Food) قرار دے دیا ہے

جبکہ ان کمپنیوں پر مجموعی طور پر سات لاکھ پچاس ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری مظفرآباد کی جانب سے حالیہ تجزیاتی رپورٹس میں درج ذیل مصنوعات معیار پر پوری نہیں اتریں:

1. ایم کے ایس فوڈ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کی پراڈکٹس،ایم زیڈ ایم زیڈ بی بار پلےن کیک،ایم زیڈ ایم زیڈ کرسپی ویفرز،ایم زیڈ ایم زیڈ میلانو بسکٹ جرمانہ: فی پروڈکٹ 50 ہزار روپے (کل 1 لاکھ 50 ہزار روپے)

2. مچلز فروٹ فارم لمیٹڈ پراڈکٹس مچلز ٹماٹو کیچپ،مچلز جیم،جرمانہ: فی پروڈکٹ 50 ہزار روپے (کل 1 لاکھ روپے)
3. نیشنل ہارویسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ پراڈکٹس ٹک ٹاک اورنج فلیور ڈرنک (بیچ نمبر L455A)،ٹک ٹاک مینگو فلیور ڈرنک (بیچ نمبر L455A)
جرمانہ: فی پروڈکٹ 1 لاکھ روپے (کل 2 لاکھ روپے)
4. شنگریلا فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ پراڈکٹس، شنگریلا سویا ساس (بیچ نمبر 26000345)
جرمانہ: 1 لاکھ روپے
5. وانیہ انٹیریئر
وانیہ ٹی (چائے)
جرمانہ: 1 لاکھ روپے
اضافی خلاف ورزی: بغیر لائسنس کاروبار (Business without License)

فوڈ اتھارٹی کے مطابق مذکورہ مصنوعات فوڈ ایکٹ 2017 کے تحت عوامی صحت کے لیے مضر قرار دی گئی ہیں۔
متعلقہ ضلعی فوڈ کنٹرول افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان مصنوعات کی تمام بیچز کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹایا جائے اور ملوث کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سیکرٹری فوڈ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

فوڈ اتھارٹی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر وہ مارکیٹ میں کسی مشکوک یا غیر معیاری خوراکی چیز کی موجودگی دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ فوڈ آفس یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عبدالقیوم نیازی،خواجہ فاروق احمد ملاقات، عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

Scroll to Top