(کشمیر ڈیجیٹل): پاکستان نے جاپان میں منعقدہ ایکسپو 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔
نجی چینل کی نیوز کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی عالمی نمائش میں پاکستان پویلین کو “نمائش کی کیٹیگری” میں کانسی کا تمغہ دیا گیا، جب کہ “ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ” بھی پاکستانی پویلین کے حصے میں آیا۔ یہ ایوارڈ ان ممالک کو دیا جاتا ہے جو غیر معمولی تخلیقیت اور جدت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
Alhamdulilah great effort done by team TDAP, Commerce, Mission and curator.
Pakistan pavilion not only showed depth in the concept of its pavilion, but riches and content. Huge number of people came and witnessed the display of historic theme presented.
“ Universe in a grain of… pic.twitter.com/c0YInYX3bi
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 12, 2025
اوساکا ایکسپو میں پاکستان کو محض 53 مربع میٹر کی محدود جگہ فراہم کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود 17 لاکھ سے زائد افراد نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا جو عوامی دلچسپی اور کامیاب نمائندگی کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی میں معمولاتِ زندگی بحال، پولیس نے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی
واضح رہے کہ جاپان کے تاریخی و ثقافتی شہر اوساکا میں کئی ماہ تک جاری رہنے والی منعقدہ یہ عالمی نمائش میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک نے اپنی ثقافت، معاشی وژن اور اختراعات کو پیش کیا۔




