پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی خبریں سنیں،معاملے کو دیکھنا ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے، اور وہ اس معاملے کو واپس آ کر دیکھیں گے۔

امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگیں ختم کرنے میں ماہر ہیں، اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد نوبل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور : مذہبی جماعت اور پولیس کے درمیان تصادم, نوجوان ایس ایچ او مرید کے شہید – پنجاب پولیس

اس سے قبل غزہ کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے اور جنگ بندی برقرار رہے گی۔ ٹرمپ نے بتایا کہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ جلد قائم کیا جائے گا، جبکہ یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے پہلے ممکن ہے۔

Scroll to Top