جموں کشمیر پیپلز پارٹی

شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے 3کارکنان پارٹی سے فارغ

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل )جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک میں شامل تین کارکنوں کو پارٹی سے نکال دیا ۔

راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ریحان اشفاق قاضی، ذوالفقار امجد لطیف کو صدر جے کے پی پی حسن ابراہیم کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی گئی تھی مگر تینوں سے کسی ایک نے بھی نوٹس کا جواب نہ دیا ۔

 سردار حسن ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس میں تینوں کارکنان کی ممبر شپ ختم کر دی گئی ہے ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی کارکن ملوث پایا گیا اس کے خلاف بھی اسی طرح کارروائی کی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کے سینئر سیاستدان،سابق وزیر حکومت راجہ نصیر خان انتقال کرگئے

واضع رہے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک اہم کارکن وحید خاکسار سعودی عرب میں ایکشن کمیٹی کے حق میں تقریب منعقد کرنے ان دنوں سعودی عرب کی ایک جیل میں ہیں اس پالیسی کے تحت انہیں بھی پارٹی سے نکالا جا سکتا ہے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اپنے تنظیمی نظم و ضبط پر کسی قسم کی مفاہمت کے حق میں نہیں ہے اور قیادت کا فیصلہ ہے کہ پارٹی کی ساکھ اور پالیسیوں کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

Scroll to Top