شہری

70 دن تنہا جنگل میں رہنے والا شہری جیت گیا لاکھوں کا انعام

بیجنگ: چین کے جنگل میں تنہا 70 دن گزارنے والے چینی شہری کو ایک لاکھ یوان کی انعامی رقم دے دی گئی ۔

چین کے صوبے ہونان میں ایک دلچسپ جنگل سروائول چیلنج منعقد کیا گیا، جس میں تقریباً 100 شرکا نے حصہ لیا۔ اس چیلنج میں شرکا کو ایک دور دراز جنگلی علاقے میں چھوڑ دیا گیا اور انہیں صرف ایک چاقو اور بانس کا ڈنڈا فراہم کیا گیا، باقی سب کچھ انہیں خود ہی تلاش کرنا تھا ۔

چیلنج کے دن گزرتے گئے تو شرکا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور زیادہ تر نے ہار مان کر چیلنج چھوڑ دیا۔ تاہم، ایک شخص یینگ ڈونگ ڈونگ نے پورے 70 دن تنہا جنگل میں گزار کر چیلنج جیت لیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے پاک افغان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کر دی

یینگ ڈونگ ڈونگ نے جنگل میں زندہ رہنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں کا استعمال کیا، جیسے جانوروں کے لیے جال بنانا اور کھانے کا بندوبست خود کرنا ۔

اس شاندار کامیابی پر اسے ایک لاکھ یوان انعام دیا گیا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 40 لاکھ روپے کے برابر ہے ۔

Scroll to Top