فری میڈیکل کیمپ

وادی لیپہ، پاک فوج کابی ایچ یو نوکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریض مستفید

وادی لیپہ ( رپورٹ نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل عبد الصبور اعوان )پاک فوج نے عوامی خدمت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کمانڈر لیپہ گارڈز لیفٹیننٹ کرنل عامر فرید کی ہدایت پر بی ایچ یو نوکوٹ میں پاک فوج کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔

کیمپ میں مقامی آبادی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں 300 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں فری ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔

علاقہ مکینوں نے پاک فوج ، بالخصوص کمانڈر لیپہ گارڈز عامر فرید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب سے دی جانے والی یہ سہولتیں قابلِ تحسین ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ میں پاک فوج عوامی خدمت میں مصروف، فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں ساتھ دیا ہے، اور آج کے اس میڈیکل کیمپ نے دور دراز علاقوں کے باسیوں کے دل جیت لیے ہیں ۔

پاک فوج کے مطابق وادی لیپہ کے دور افتادہ علاقوں میں ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں تاکہ مقامی عوام کو ان کے دروازے پر صحت کی بنیادی سہولیات دی جا سکیں ۔

اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے دور افتادہ علاقوں میں ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں اور فری ادویات بھی تقسیم کی جاتی ہیں ۔

Scroll to Top