چترال کے قریب پاک فوج نے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد افغان چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سرحد پار افغانستان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں آگ لگ گئی، جب کہ افغان فوجیوں کو اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے بھرپور جواب سے افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیو مناظر میں پوسٹ پر آگ اور تباہی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔
پاک فوج کے جوانوں نے افغان چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد اس پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔ ادھر پاکستان کی جانب سے افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کے جواب میں دو درجن کے قریب سرحدی چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر آزادکشمیر میں معروف برانڈ سیل کردیا گیا
اطلاعات کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد افغان فوجی اور خوارجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان اہلکاروں کے پاک فورسز کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ پاک فوج نے افغان طالبان کی منوجبا ٹو چیک پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا اور تباہ شدہ پوسٹوں پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔




