بھمبر:بھمبر کی تحصیل سماہنی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بہملہ بیانس میں تحصیل کا سب سے بڑاگراؤنڈ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر، افتتاح بھی کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب پر سکول انتظامیہ کی طرف سے شوٹنگ والی بال نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کے نامور کھلاڑیوں نے اپنے کھیل سے تماشائیوں کو محظوظ کیا۔
گراؤنڈ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز جمع کر کے تعمیر کیا جس میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کا موقع ملے گا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رزاق تھے، میچ کے دوران ضلع بھر سے تماشائیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی
علاوہ ازیں ونر ٹیم نے اپنا 50ہزار روپے کا انعام سکول گراؤنڈ کے لئے ڈونیٹ کر دیا، تقریب میں موجود شہریوں نے بھی تحصیل سماہنی کے سب سے بڑے سکول گراؤنڈ کے لئے رقوم انتظامیہ کے پاس جمع کرائیں۔