میرپور (آصف اقبال/ کشمیر ڈیجیٹل ) صرافہ بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک تو ملکی حالات ایسے ہیں کہ کاروبار نہیں دوسری جانب سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونے کی جیولری کا کام بالکل ختم ہو گیا ۔
اب صرف لوگ انویسٹمنٹ کے لیے سونا لینے آتے ہیں یا سونے کی فروخت کے لیے آتے ہیں جبکہ جیولری بنانے والی کاریگر جو اس پیشہ سے وابستہ ہیں کام چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔
سونے کا کاروبار کرنےوالے تاجروں کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں اکثر کاریگر اس شعبہ کو چھوڑ کر دیگر کام کر رہے ہیں ،نائب صدر صرافہ بازار ایسوسی ایشن راجہ مظہر نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے
ان کا کہنا تھا کہ کاریگر کام کی تلاش میں رہتا ہے سونا آب امیر لوگوں کے بھی پہنچ سے دور ہوتا نظر آرہا ہے۔ چار لاکھ سے تولہ تجاوز کرنے کے بعد کام بالکل ختم ہو گیا ہے،
صدر صرافہ بازار ایسوسی ایشن عامر اظہر میر نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا میرپور جسے منی لندن کہا جاتا ہے یہاں سے بھی کام نہ ہونے کے برابر ہے صرف اتنا ہی سونا سیل ہو رہا ہے کہ لوگ اپنی خوشی کی تقریبات کو منانے کے لیے خرید رہے ہیں وہ بھی جہاں تین سے چار تولے لیا جاتا تھا وہی بات ایک سے دو تولہ تک آگئی ہے
اب شادیاں بھی آرٹیفیشل جیولری میں ہو رہی ہیں، کاریگروں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی جولری کا کام کیے کافی دن ہو گئے ۔۔
اب بات چاندی کی حد تک ہے جو لوگ جیولری پہننا پسند کرتے ہیں وہ چاندی کی چین انگوٹھیاں اور دیگر جیولری چاندی میں بنوا رہے ہیں آنے والے دنوں میں چاندی کا ریٹ بھی زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے
،حکومت وقت کو چاہیے کہ ایسی پالیسی بنائے کہ اس صنعت سے وابستہ افراد کو روزگار میسر آ سکے ۔۔
سونے کی چوڑیوں کے نامور استاد استاد زاہد نے کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندہ آصف اقبال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جہاں لوگ چھ سے سات تولے کا چوڑیوں کا سیٹ بناتے تھے بات تین سے چار تولے تک آگئی ہے
جبکہ جہاں ہم روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین سیٹ بناتے تھے آب کہیں مہینے میں ایک بار دو سے تین سیٹ بنا رہے ہیں آنے والے دنوں میں حالات کافی خراب نظر آرہے ہیں
معروف پالشی رمضان (جان محمد) نے کشمیر ڈیجیٹل کو بتایا کہ اب پالش کا کام بھی نہ ہونے کے برابر ہے لوگ چاندی کی طرف آگئے ہیں یا آرٹیفیشل جیولری کا استعمال کر رہے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: اشیائے خوردونوش شہریوں کی پہنچ سے باہر، منافع خور مافیا بے لگام




