(میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے 13 تا 16 اکتوبر 2025ء چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنرمیرپور یاسر ریاض نے دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میر پور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر کیا۔
افتتاح کے موقع پر ایس ایس پی خرم اقبال،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورڈاکٹر فدا حسین،ADHOسی ڈی سی ڈاکٹر ندیم فضلداد، ADHOڈڈیال ڈاکٹر شمائلہ کرن،انفارمیشن آفیسر محمد جاویدملک،ڈذیز سرویلینس آفیسر WHO میرپور ڈاکٹر ارم، اسسٹنٹ کواڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر فاریہ جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلینس محمد ریاض، وقاص احمد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹریننگ / ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن برائے پولیو مہم ضلع میرپور، ایریا سپروائزر اور معززین،میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ محکمہ صحت عامہ کے ملازمین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فد ا حسین راجہ نے میڈیا نما ئندگان کو ضلع میرپور میں چار روزہ قومی پولیو مہم کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور کی ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں گی
انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں پولیو سے بچاوٗ کی مہم کو ایک قومی ومذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نہ صرف حکومت یا محکمہ صحت عامہ کی ذمہ داری ہے بلکہ ہر شہر ی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا اس میں اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ چار روزہ مہم کے دوران ضلع میرپور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ضلع میرپور کو انتالیس یونین کونسلز/وارڈزمیں تقسیم کر کے تربیت یافتہ سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں۔ WHO کی ہدایت کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن میرپور،میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ،چکسواری اور میونسپل کمیٹی ڈڈیال کے ساتھ ساتھ ستائیس یونین کونسلز کی سطح پر ٹیموں کے نگرانی کے لئے 02 تحصیل سپروائزر 35یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر اور103یونین کونسلزوارڈزانچارج مقرر کئے گئے ہیں۔
ان انچارج ہاکی نگرانی میں پانچ سال تک کی عمر کے 76656 بچو ں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کے لئے 439 موبائل ٹیمیں اور مراکزصحت پر 42 فکسڈ سنٹرز مقرر کیے گئے ہیں نیز والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کے لئے 14 مختلف ضروری مقامات پر ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے عوام الناس،سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گھروں اور سکولز میں آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے اور وٹامن اے ضرور پلوائیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور نے کہا کہ قبل ازیں ماضی میں میر پور کے داخلی و خارجی راستوں اور شہری و دیہی علاقوں میں پولیو ٹیمز فرض شناسی، محنت اور محکمہ صحت عامہ کی بہتر حکمت عملی کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون سے پولیو مہم انتہائی کامیاب رہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ صحت عامہ کی کامیاب حکمت عملی اور پولیو ٹیموں کی انتھک محنت کی وجہ سے ابھی تک آزادکشمیر میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا عوام الناس کے تعاون کے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکتا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں محکمہ صحت عامہ کی پولیو ٹیموں سے بھر پور اور مکمل تعاون کرنا ہو گا
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جانفشانی محنت اور فرض شناسی کے جذبوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے مورخہ13تا 16 اکتوبر 2025ء پولیو کا سو فیصد ٹارگٹ حاصل کریں گے۔ ڈپٹی کمشنرمیرپور یاسر ریاض نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیوکی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے حفاظتی قطرے اور وٹامن اے پلانے کیلئے آنے والی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تا کہ پولیو جیسے موزی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے ۔انہوں نے مذید کہا کہ آزاد کشمیر اس
وادی نیلم میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ،ضلع بھرمیں 38693 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹا من اے کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 220 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈی ایچ او آفس آٹھمقام میں منعقد ہوئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی ،ڈی ایس پی سردار ظہیر ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم ،مبشر گیلانی ،خواجہ لشکر حسین آزاد نے پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 22 ہزار روپے سے تجاوزکر گیا




