ملک کے مزید اضلاع اور آزادکشمیر میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے مزید 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نکل آیا۔

پشاور، ڈیرہ بگٹی، خضدار، نوشکی، لسبیلہ، حب، ڈیرہ غازی خان میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، اس کے علاوہ نصیرآباد، مظفرآباد، ٹانک ،چارسدہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ اسلام آباد، ملتان، بہاولپور، صوابی اور جھنگ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے عوام کے لیے صحت کارڈ کی فراہمی: سالانہ 5 ارب روپے کا تخمینہ

کراچی ایسٹ کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ لاہور کے تین مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، متعلقہ اضلاع کے سیوریج نمونے 8 جنوری سے 23 جنوری کے دوران حاصل کئے گئے، پولیو حکام کے مطابق رواں سال اب تک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثرکرچکا ہے ۔

Scroll to Top