میرپورآزادکشمیر ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔
یونائیٹڈ پینل کے محمود حسین چوہدری صدر، گل بہار چوہدری نائب صدر، میاں عدنان سید جوائنٹ سیکرٹری ،سید ابوالحسن سیکرٹری مالیات، حافظ سجادالحق سیکرٹری انفارمیشن، راجہ قمر یٰسین سیکرٹری لائبریرین، پروفیشنل پینل کے محمد فیاض سیکرٹری جنرل، عاصمہ مجید نائب صدر خواتین منتخب،انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کی بڑی فتح، صدر سمیت 6 عہدیداران کامیاب جبکہ پروفیشنل اور پروگریسو پینل کے سیکرٹری سمیت 2 عہدیداران بھی کامیاب ہو گئے ۔ پولنگ صبح 9 سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا ،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے نائب صدر سید ذیشان حیدر سمیت دیگر افراد کو رہا کر دیا گیا
الیکشن کے دوران 683 وکلاء نے حق رائے دہی استعمال کیا ،ضلع کچہری میں زبردست گہما گہمی دیکھی گئی ۔ دونوں پینل کے حامیوں میں زبردست جوش و خروش رہا ، پرامن انداز میں پولنگ بغیر کسی تعطل کے ہو ئی ۔ کامیاب عہدیداران نے ڈ ھول کی تھاپ پر زبردست جشن منایا ۔
نتائج کے مطابق یونائیٹڈ پینل کے محمود حسین چوہدری ایڈووکیٹ 406 ووٹ لے کر صدر، گل بہار چوہدری 445 ووٹ لے کر نائب صدر، میاں عدنان سید ایڈووکیٹ 435 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری، سید ابوالحسن ایڈووکیٹ 308 ووٹ لے کر سیکرٹری مالیات، حافظ سجادالحق ایڈووکیٹ 355 ووٹ لے کر سیکرٹری نشرواشاعت، راجہ قمر یٰسین ایڈووکیٹ 367 ووٹ لے کر سیکرٹری لائبریری منتخب ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیلم کے انتخابات: بشارت میر صدر، یوسف میر جنرل سیکرٹری منتخب
پروفیشنل اور پروگریسیو پینل کے مشترکہ امیدوار محمد فیاض ایڈووکیٹ 426 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل، خواتین کی مخصوص نشست برائے نائب صدر کے لئے عاصمہ مجید ایڈووکیٹ 431 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں، جبکہ ٹوٹل ووٹ 683 پول ہوئے، چیئرمین الیکشن بورڈ کے فرائض مرزا قمر زمان ایڈووکیٹ نے انجام دئیے۔