بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،ناقص آئس کریم فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،متعدد کوجرمانے اور دکانیں سیل کی گئیں ۔
آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی بھمبر کی جانب سے بھمبر بازار میں آئس کریم مراکز، گوداموں اور مارٹس کا تفصیلی معائنہ لیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد قمر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجہ محمود کی نگرانی میں، آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی بھمبر کی ٹیم نے آج بھمبر بازار مارکیٹ میں آئس کریم تیار کرنے ، ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے والے مراکز کی تفصیلی انسپکشن کی ۔
ٹیم نے آئس کریم یونٹس، ویئر ہاؤسز اور ریٹیل پوائنٹس میں فوڈ ہینڈلنگ پریکٹسز (Food Handling Practices)پرسنل ہائیجین (Personal Hygiene)
کولڈ چین مینجمنٹ (Cold Chain Management)
اسٹوریج ٹمپریچر مانیٹرنگ (Storage Temperature Monitoring)
لیبلنگ اور ٹریس ایبلیٹی (Labeling & Traceability)
پروڈکٹ سیفٹی پیرامیٹرز (Product Safety Parameters)
کا تفصیلی معائنہ کیا اور AJK Pure Food Regulations 2019 کے تحت ان کی تعمیل (Compliance) کا جائزہ لیا ۔
معائنے کے دوران صفائی، درجہ حرارت کے کنٹرول ، لیبلنگ اور اسٹوریج سے متعلق متعدد خلاف ورزیاں (Non-Compliance Issues) پائی گئیں جن پر Improvement Notices موقع پر جاری کیے گئے ۔ متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز (FBOs) کو مقررہ وقت میں اصلاحی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی اور جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
مزید برآں آئس کریم اور فریز مصنوعات کے نمونے موقع پر سیل (Sealed) کر کے بیرونی لیبارٹری تجزیے (External Laboratory Analysis) کے لیے روانہ کیے گئے تاکہ ان کے مائیکروبیالوجیکل (Microbiological) اور کیمیکل کوالٹی پیرامیٹرز (Chemical Quality Parameters) کی جانچ کی جا سکے ۔
آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی بھمبر کی ٹیم نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام کو معیاری ، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ اتھارٹی مستقبل میں بھی باقاعدہ مانیٹرنگ، انسپیکشنز اور ان فورسمنٹ ایکشنز (Enforcement Actions) کے ذریعے فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھے گی ۔




