خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور چھوڑدیا ۔
علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے ۔
علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ جمع کرا دیا تھا تاہم تاحال اس کی منظوری کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول نہیں ہوئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گورنر کے پی کےبغیر این او سی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کرسکتے : حافظ حمد اللّٰہ
انہوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق آئندہ حکمتِ عملی طے کریں گے، ڈی آئی خان روانگی سے قبل انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے عملے سے بھی فرداً فردا ًملاقات کی ۔
یادرہے کہ دو دن قبل وزیر اعلیٰ کے پی کےعلی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اپنا استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ پارٹی کی طرف سے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور مستعفی، استعفیٰ گورنر کو ارسال
گنڈا پور نے گزشتہ روز کابینہ ارکان اور پارٹی ممبران کو عشائیہ پر بھی مدعو کیا تھا جہاں مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل پرتفصیلی طورپر بات چیت بھی کی گئی تھی ۔




