ممکنہ حتجاج :اسلام آباد،راولپنڈی کے داخلی وخارجی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مذہبی جماعت نے آج وفاقی دارالحکومت کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے ، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں داخلے اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کر حفاظتی اقدامات بڑھا دئیے ہیں ، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہری موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے متعدد نجی تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گورنر کے پی کےبغیر این او سی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کرسکتے : حافظ حمد اللّٰہ

وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 12 بجے سے اگلے حکم تک معطل رہیں گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی وجوہات کی بناء پر کیا گیا ہے اور انتظامات مکمل کیے جائیں ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کے کمشنر، آئی جی اور آر پی او راولپنڈی کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی اقدامات مؤثر طریقے سے نافذ کیے جا سکیں ۔

Scroll to Top