لمبی قطاروں کا خاتمہ، پاسپورٹ بنوانے والے افراد کے لیے خوشخبری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پاسپورٹ کے عمل کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر داخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ کی بروقت ترسیل کے متعلق بھی استفسار کیا۔

شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب صرف پانچ منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پورا پراسیس فوری مکمل ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا اور باری آنے پر سسٹم اکثر ڈاؤن ہو جاتا تھا، لیکن اب تمام عمل بہت بہتر ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ آفس کا عملہ مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے اور پاسپورٹ مقررہ مدت کے اندر ڈلیور ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفیر نے کہاکہ ہم نے عمران خان پہ بہت سرمایہ کاری کی تھی، سینئرصحافی اعزاز سیدکا انکشاف

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بہترین انتظامات اور شہریوں کے اظہارِ اطمینان پر آفس انچارج اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ پاسپورٹ آفس آ کر دلی خوشی ہوئی، بلاشبہ شہریوں کا اطمینان ہی ہماری کامیابی ہے۔

Scroll to Top