ریاض: (کشمیر ڈیجیٹل) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے پالیسی میں بڑی نرمی کرتے ہوئے سہولت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔ اس سہولت کا اطلاق وزٹ ویزہ، فیملی وزٹ، سیاحتی ویزہ اور ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے زائرین پر بھی ہوگا۔ وزارت کے مطابق نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ زائرین آن لائن سہولت کے ذریعے آسانی سے عمرہ بک اور انتظامات مکمل کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے پاکستانی صارفین کیلئے بڑی سہولت دے دی
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔