مرغی کی قیمتوں میں کمی جبکہ انڈے مہنگے ہو گئے

مظفرآباد: آج 9 فروری 2025 کو برائیلر مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے شہریوں کو کسی حد تک ریلیف دیا ہے۔

گزشتہ روز 8 فروری کو برائیلر مرغی زندہ کی قیمت 435 روپے فی کلو تھی، جو آج کم ہو کر 425 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت بھی کل 710 روپے فی کلو سے کم ہو کر آج 690 روپے فی کلو تک آ گئی ہے۔ بریڈر مرغی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی، اور اس کی زندہ قیمت 350 روپے فی کلو جبکہ گوشت کی قیمت 450 روپے فی کلو برقرار ہے۔

اس کے علاوہ دیسی خالص مرغی اور گولڈن مرغی کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں۔ دیسی خالص مرغی بدستور 1050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو پر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیرمیں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ، صرافہ مارکیٹ کی تفصیلی رپورٹ

انڈوں کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے آج 225 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 245 روپے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں، جو کل 240 روپے فی درجن تھےجبکہ بعض جگہوں پر انڈوں کی قیمت 250 بھی وصول کی جا رہی ہے، خریدنے والے ریٹ لسٹ کے مطابق خریدیں۔

Scroll to Top