وادی لیپہ میں پاک فوج عوامی خدمت میں مصروف، فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

وادی لیپہ: پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔ کمانڈر لیپہ گارڈز عامر فرید کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیپہ میں پاک فوج کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں نے شرکت کی، جہاں دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ عوامِ علاقہ نے پاک فوج بالخصوص کمانڈر لیپہ گارڈز عامر فرید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ان کے گاؤں میں آ کر مفت طبی سہولیات فراہم کر کے عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گریس ویلی نیلم میں سیزن کی پہلی برف باری، کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے دور افتادہ علاقوں میں ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں جن میں مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

Scroll to Top