بحیرہ عرب میں طوفان “شکتی” شدت اختیار کرگیا، کراچی میں بوندا باندی کا امکان

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان “شکتی” مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اس وقت بحیرہ عرب کے شمال مغرب میں موجود ہے اور کراچی کے جنوب مغرب سے تقریباً 700 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کی شدت میں اضافہ ضرور ہوا ہے، تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کسی قسم کے خطرے کا سامنا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق کل سے طوفان کی شدت میں بتدریج کمی آنے کا امکان ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج کراچی میں موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت آئندہ جارحیت پر اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا،خواجہ آصف کا انتباہ

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔