میرپور میں زمین سرکنے سے 16 مکانات دھنس گئے، آبادی محفوظ مقامات پر منتقل

میرپور : آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے پوٹھہ بینسی میں زمین سرکنے سے 16 مکانات دھنس گئے، جبکہ متعدد گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

کمشنر میرپور ڈویژن کے مطابق پوٹھہ بینسی گاؤں منگلا ڈیم کے کنارے پر واقع ہے، جہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ زمین کے نیچے سرکنے کا باعث بن رہا ہے۔ حکام کے مطابق مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ مقامی آبادی کو حفاظتی اقدامات کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔