ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے سربراہ و ممبر پارلیمنٹ معراج ملک کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج جاری ہے۔
معراج ملک کو ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے خلاف تقریر کرنے پر بھارتی فوج نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار کیا تھا۔مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس گرفتاری پر مذمتی بیانات جاری کیے تھے، تاہم بھارتی حکام کی جانب سے اب تک انہیں رہا نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین ہائی کورٹ کا ڈاکٹروں کو واضح لکھائی اپنانےکا حکم
ڈوڈہ میں پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود کشمیری عوام احتجاجی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔




