اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی (LPG)کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے کمی کر دی گئی، ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سیلنڈر 79 روپے 14 پیسے سستا ہوگیا۔
اکتوبر کیلئے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے،نئی قیمتوں کا آج رات 12 بجے سے آئندہ ماہ کیلئے ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش کے بعد کابل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند




