ڈاکٹر مشتاق

مہاجرین کی نشستوں پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے : ڈاکٹر مشتاق

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور موجودہ حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔

امیرجماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ ریاست کو اللہ نے قدرتی وسائل سے نوازا ہے اور حکومت کو موجودہ حالات کے پیشِ نظر فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اووسیز کشمیریوں کے ساتھ معاملات کو جلد از جلد طے کیا جائے تاکہ معاشرتی اور اقتصادی ترقی ممکن ہو سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کارکن انتخابی مہم کا آغاز کریں،نااہل حکمرانوں کو الیکشن میں گھر بھیج دینگے،ڈاکٹر مشتاق

ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ بیوروکریسی میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اور آزاد کشمیر حکومت کے پاس اپنی آمدنی بڑھانے کے متعدد مواقع موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ایک ہزار میگا واٹ بجلی مفت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو حکومت کے لیے ایک بڑا اقتصادی موقع ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر زندہ ، مودی کے دن گنے جاچکے ہیں،مسلم ممالک کمزور پالیسیاں ترک کریں ، ڈاکٹر مشتاق خان

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے ۔

Scroll to Top