چین :دنیا کے بلندترین پل کا28 ستمبر کو افتتاح، حیران کن اونچائی سامنے آگئی

بیجنگ(کشمیر ڈیجیٹل)چین کے صوبے گوئیژو میں دنیا کا سب سے بلند ترین پل ہواجیانگ گرینڈ کینین برج 28 ستمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

گوئیژو صوبے میں بنا یہ پل دنیا کا سب سے اونچا پل ہوگا جس کی بلندی دریا کے اوپر 625 میٹر ہے، پل کی کل لمبائی 2 ہزار 890 میٹر جبکہ مین اسپین 1 ہزار 420 میٹر ہے۔

اس کے افتتاح کے بعد یہ پل دنیا کے سب سے اونچے پل اور پہاڑی علاقے میں سب سے بڑے اسپین والے پل کا ریکارڈ اپنے نام کر لے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 3 سال میں مکمل ہونے والے پل پر 283 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے اور پل کی اونچائی امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے بھی زیادہ ہے۔

متنازعہ گفتگو پر آئی سی سی حکام برہم، بھارتی کپتان کو کھری کھری سنادیں

Scroll to Top