ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ،مستقبل کے معمارہیں،کسی بھی منفی سرگرمی میں حصہ لینے کے بجائے اپنی توانائی کو مثبت سمت میں استعمال کریں تو معاشرہ ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن اور کوئی طاقت آزاد کشمیر کے روشن مستقبل کو روک نہیں سکتی ہے۔۔
ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین معائینہ و عملدر آمد کمشن آزاد کشمیر و پیپلز پارٹی کے رہنماء اشفاق ظفر نے ڈگری کالج گراؤنڈ چناری میں معروف سیاسی و سماجی رہنماء مرحوم راجہ عزیز خان کے نام سے منسوب کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
فائنل میچ ساون ٹائیگر،گراؤنڈ ایلیون کے مابین کھیلا گیا،جس میں سخت مقابلے کے بعد گراؤنڈ ایلیون نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی،دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،شائقین کرکٹ نے بھی زبردست جوش و خروش کے ساتھ میچ کو انجوائے کیا،تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماء صاحبزداہ محمد اشفاق ظفر،سینئر رہنما مسلم لیگ نون (شیر سروالا) حاجی سید علی اصغر شاہ، راجہ قاصد، راجہ وحید گل افسرتھے۔۔۔
جبکہ تقریب میں ممبر یونین کونسل چناری چوہدری زبیر،راجہ بشارت،طارق منیر مغل،راجہ نثار خان،راجہ جمیل صدیق ایڈووکیٹ،راجہ محمد خان،راجہ عظیم اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اشفاق ظفر نے کہا کہ مرحوم راجہ عزیز خان کی یاد میں ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مظہر عزیز سمیت تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔
راجہ عزیز خان ایک ممتاز سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیت تھے جن کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے وہ کم ہے مرحوم نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی،اپنی زندگی میں عوام کی بے لوث خدمت کی، اُن کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی، عوام ہی سب کچھ اور اصل طاقت کا سرچشمہ ہیں،کھیلیں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتی ہیں،ان کے ذہنی و جسمانی صحت پر نہایت مثبت اثرات ڈالتی ہیں،ہم پر ضروری ہے کہ ہم ہسپتال بھرنے کے بجائے کھیل کے میدان آباد کریں،تانکہ آنے والے وقتوں میں ہماری نسلوں کو بہتر صحت فراہم ہو پائے،ہسپتالوں سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ ہمارے کھیل کے میدان سجے رہیں،صحت مند معاشرہ صحت مند نوجوانوں کے بغیر ممکن نہیں، کھیلوں سے برداشت، محنت، ٹیم ورک اور قربانی جیسے اوصاف پروان چڑھتے ہیں۔۔
جو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کے ضامن ہیں،انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، کھیلوں پر یکساں توجہ دیں تاکہ ایک کامیاب، روشن مستقبل کے حامل شہری بن سکیں،انہوں نے اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظمین اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسے مثبت اقدامات معاشرے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید علی اصغر شاہ نے بھی راجہ محمد عزیز خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے، تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہیلتھ ایمپلائز یونین باغ کا محکمہ صحت ملازمین پرتشدد، بداخلاقی کیخلاف شدید احتجاج