پنجاب

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش!موسم خوشگوار

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جمعہ کے روز کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش چترال میں 04 ملی میٹر اور دروش میں 02 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فرد جرم عائد

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، سبی اور نوکنڈی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مظفرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد رہا۔

Scroll to Top