وادی نیلم، فوڈاتھارٹی کا بڑے پیمانے پر کریک ڈائون، مضر صحت اشیائے خوردونوش تلف

وادی نیلم(کشمیرڈیجیٹل) فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کا موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مضرصحت اشیاء کیخلاف کریک ڈاؤن۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 6 تجارتی مراکز کے بیکرز،پروڈکشن یونٹس،تندور، کریانہ سٹورزودیگر فوڈ بزنس آپریٹرز کی پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔دوران معائنہ برآمد ہونیوالی غیررجسٹرڈ،غیر معیاری اشیاء اور کھانوں،آئل کوتلف کیاگیا۔دودھ،پانی، آئل،مصالحہ جات کے موقع پرنمونہ جات لیکر ٹیسٹ کیے گئے۔

لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں غیر تسلی بخش قراردیئے جانیوالے آئٹم کیخلاف سخت کارروائی کی گئی۔

کشمیرڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے چلہانہ، جورا، باڑیاں،کنڈلشاہی، آٹھ مقام اور کیرن میں فوڈ آئٹمز کے ٹیسٹ کیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر نیلم متاثرین میں 5 کروڑ سے زائد امدادی چیک تقسیم

Scroll to Top