وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر نیلم متاثرین میں 5 کروڑ سے زائد امدادی چیک تقسیم

نیلم: وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے آفاتِ سماوی کے متاثرین میں 5 کروڑ روپے سے زائد کے امدادی چیک تقسیم کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر کی جانب سے آفات سماوی کی مد میں ریلیز ہونے والے 5 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز متاثرین تک پہنچا دیے گئے۔ آٹھمقام، جاگراں، شاردہ اور کیل میں متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک فراہم کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے تحصیل آٹھمقام کے بعد شاردہ اور کیل میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور آتشزدگی کے متاثرین میں 3 کروڑ 46 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ شاردہ بازار اور جاگراں کے نواحی گاؤں شال ڈبہ کے متاثرین کو ان کی دہلیز پر امداد پہنچائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت آزادکشمیر کے درمیان مذاکرات، وفاقی وزراء کا وفد مظفرآباد پہنچ گیا

اس موقع پر متاثرہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیں۔

Scroll to Top