مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)نیلم چیڑ امیدوار اسمبلی سید ثقلین فدا کاظمی کی شاندار انٹری پیپلز پارٹی کے بانی رہنما سید نذیر حسین شاہ کے فرزندان سید تصدق حسین شاہ اور سید ظہور حسین شاہ نے اپنے بڑے بھائی سید مشتاق حسین شاہ کے سیاسی فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جملہ برادری رفقاء کے ہمراہ سید ثقلین فدا کاظمی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر سید مقدر حسین شاہ چوہدری اشفاق و دیگر نے بھی اعلان کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی سید ثقلین فدا کاظمی نے کہا کہ نذیر حسین شاہ کے خاندان کا ہمارے ساتھ سیاسی سفر میں یکجا ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس سے ہماری ٹیم مزید مظبوط و مستحکم ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ، شرپسند عناصر کا نجی سکول پر حملہ، وائس پرنسپل ، طالبعلم اور خواتین اساتذہ زخمی




