پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔
مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔
پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش کو ہراکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-2 سے ہرایا تھا۔




