مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزادکشمیر کے ویژن ” روزگار کی فراہمی اور غربت میں کی” کے مطابق چھوٹے کاروباری یونٹس کیلئے بلا سود قرضہ جات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے زیر انتظام المصطفیٰ جامع مسجد دومیل سیداں مظفرآباد میں بلا سود قرضہ جات کے چیک کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔
مہمان خصوصی سیکرٹری صنعت و تجارت چوہدری عبد الرحمن تھے۔ جبکہ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز محمد ذیشان عارف، ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز عبدالخالق عباسی ، انچارج پراجیکٹ مظہر حسین مغل اور ایریا میجر اخوت راجہ انوار الحق نے شرکت کی۔
تقریب میں 52 کم آمدنی والے مرد خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے 5.000 ملین روپے کے قرضہ جات کے چیک تقسیم کیے گئے ۔
اس موقع پر سیکرٹری صنعت و تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے اشتراک سے بلا سود قرضہ جات کا آغاز مئی 2018ء سے ہوا تھا جس کے تحت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بے روز گار اور کم آمدنی والے مرد خواتین کو آسان شرائط پر بلا سود قرضہ جات فراہم کیے جارہے ہیں۔
ان بلا سود قرضہ جات سے کم آمدنی والے مرد خواتین پر سر روزگار ہو کر اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں آزاد کشمیر میں تحصیل سطح پر 30 فیلڈ آفیسر قائم کیے گئے ہیں۔
حکومت آزاد کشمیر اخوت کو تحصیل سطح پر فیلڈ یونٹس کے قیام اور دیگر انتظامی اخراجات کیلئے سروس چارجز فراہم کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مئی 2018 ء سے اپریل 2023 تک 01 لاکھ 2 ہزار سے زائد مرد خواتین کو 4 ارب روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کئے گئے۔
اس پروگرام کے تحت %52% خواتین مستفید ہوئیں اور ریکوری کی شرح %100% رہی۔ فیز -1 کی کامیاب تحمیل کے بعد فیر -11 کا آغاز کیا گیا ہے۔
فیز ٹو کے تحت سال 29-2024 میں 72 ہزار افراد مرد خواتین کو 6 ارب روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے اور اب تک فیز ٹو میں 35,000 مرد خواتین کو 2 ارب روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں۔
حکومت آزاد کشمیر کی ترجیحات اور وویژن کے مطابق آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کار پوریشن پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کی فراہمی اور کم آمدنی والے مرد خواتین کی معاشی صورت حال اور معیار زندگی کی بہتری کیلئے بلا سود قرضہ جات فراہم کر رہی ہے۔
سیکرٹری صنعت و تجارت نے سمال انڈسٹریز کے زیر انتظام کم آمدنی والے افراد کو روزگار کی فراہمی کے اقدام کو سراہتےہو ئے کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد اس پروگرام سے مستفید ہو کر اپنے خاندان کی کفالت کر رہی ہے اور ریکوری کی شرح بھی سو فیصد ہے ۔
اس پروگرام کی کامیابی میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اہم کردار ہے۔ حکومت آزادکشمیر اور اخوت کے اشتراک سے مائیکروفنانسنگ کے اس پروگرام کے تحت ڈیڑھ لاکھ تک کے قرضہ جات شخصی ضمانت پر فراہم کئے جارہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایک ایسا پھل جس کی بدبو سے برطانیہ کے ایک قصبے میں ایمرجنسی صورتحال پیدا