پاکستانی کھلاڑی اذان علی خان کی شاندار کامیابی،ویسٹ چیسٹر جونیئر گولڈ چیمپئن شپ جیت لی

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی نوجوان اذان علی خان کی شاندار کامیابی – ویسٹ چیسٹر جونیئر گولڈ چیمپئن شپ (امریکہ) جیت لی

الحمدللہ! پاکستانی اسکواش کھلاڑی اعظم علی خان نے امریکہ کے شہر پورٹ چیسٹر، نیو یارک میں منعقدہ یو ایس ویسٹ چیسٹر جونیئر گولڈ چیمپئن شپ میں انڈر 19 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 🇵🇰🏆

یہ شاندار کامیابی نہ صرف اذان علی خان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے فخر کا باعث بھی ہے۔

اس موقع پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم ہینڈز نے ہمیشہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اعظم علی خان کی یہ کامیابی بھی انہی کوششوں کا تسلسل ہے، جو نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں۔

پاکستانی اسکواش کے مستقبل کو نئی بلندیوں تک لے جانے والے اذان علی خان کی یہ جیت عالمی سطح پر ہمارے ملک کے لیے خوش آئند خبر ہے اور یہ بات اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ جب ادارے اور نوجوان یکجا ہوں تو کامیابیاں خود راستہ بناتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یوم دفاع پاکستان، پاسبان وطن کے زیراہتمام ریلی، سیمینار، طلباء ،سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت

Scroll to Top