دبئی : ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو نے والےایونٹ کے سپر فور کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنزکے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں کھیل شروع کیا تاہم پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گئی جب فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کے دوسرے میدان بدر ہونے والے بیٹر صائم ایوب تھے جو 93 رنز کے مجموعی سکور پر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےجبکہ نئے آنے والے بلے بازحسین طلعت بھی زیادہ دیر صاحبزاہ فرحان کا ساتھ نہ نبھا سکے اور 10 رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے۔
قومی ٹیم کو 115 رنز کے مجموعی سکور پر اُس وقت بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا جب صاحبزادہ فرحان 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی کر کیچ تھما بیٹھےجبکہ محمد نواز 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتے تو بولنگ کرنا پسند کرتے، میچ ہمارے لیے ایک نیا چیلنج ہے، آج اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کا موڈ معمول کے مطابق ہے، فائنل الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور طلعت حسین کو حسن نواز اور خوشدل شاہ کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے، آج بھی دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔
واضح رہےکہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔
قومی اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد
بھارتی اسکواڈ:
ابھیشیک شرما، شبمن گل، سوریا کمار یادیو (کپتان)، تلک ورما، سنجو سمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتھی،جسپرت بمراہ




