رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات سے شروع ہوگا

(کشمیر ڈیجیٹل): رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن آج رات سے شروع ہوگا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب وقوع پذیر ہوگا تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا جبکہ 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق جلسہ راولاکوٹ : آزاد کشمیر بھرسے قافلوں کی روانگی، عوام پُرجوش، قائدین شریک

سپارکو کے مطابق یہ منظر پیسیفک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

Scroll to Top