پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدہ ، مسئلہ کشمیر حل کرنا اب بھارت کی ضرورت بن جائیگی، راناثنااللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انڈیا اب پاکستان کیساتھ جنگ کا خیال دل سے نکال دے اور پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدہ کے بعدمسئلہ کشمیر حل کرنا اب بھارت کی ضرورت بن جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب معاہدہ امت مسلمہ کا خواب تھا کہ مسلم ممالک ایک ہوں، یہ معاہدہ عالم اسلام کے لیے نیک شگون اور حوصلے کا باعث ہے۔

سعودی عرب معاشی اور پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، جب یہ دونوں طاقتیں جمع ہوتی ہیں تو سپر پاور کے طور پر سامنے آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ،سعودیہ دفاعی معاہدہ ، آزادکشمیر بھر میں یوم تشکر منایا گیا،شہر شہر ریلیاں

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملہ ہوگا تو یہ بھی سعودی عرب پر حملہ سمجھا جائے گا، معاہدے میں دفاعی پیداوار بڑھانے سے متعلق بھی پیرا شامل ہے ، فخر کی بات ہے کہ دیگر ممالک دفاع کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے الفاظ ہیں کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب اور سعودیہ پر حملہ پاکستان پر تصور ہوگا، میرا نہیں خیال کہ نیٹو کے سوا شاید دنیا میں ایسے معاہدے ہوئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودیہ تاریخی معاہدہ، مزار قائد اور سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹر سبز رنگ میں رنگ گئے

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ امریکا کو اس معاہدے پر کوئی اعتراض ہوگا ، امریکا کوخوش ہونا چاہیے کہ یہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ ہوا، یہ چین کے ساتھ بھی ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو پھر جو جواب دیا دنیا نے دیکھا۔ پاکستان کا موقف تھا کہ ہم جارحیت نہیں کر رہے، بھارت نے حملہ کیا تو جواب دیا جائے گا۔پی ٹی آئی سے بار بار کہا گیا کہ صدق دل سے معافی مانگ کر اپنے معاملات ٹھیک کریں۔