مسلسل 14 گھنٹے ہوم ورک کرنے سےبچے کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

بیجنگ (کشمیر ڈیجیٹل)چین میں ایک 11 سالہ بچہ 14 گھنٹے مسلسل اسکو کا ہوم ورک کرنے کے بعد ہسپتال پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ چین کے شہر چانگشا میں 11 سالہ بچے کی صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوم ورک کرنے پر طبیعت بگڑ گئی اور اسے اسپتال لے جانا پڑ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلسل پڑھنے کی وجہ سے رات 11 بجے کے قریب بچے کو گھبراہٹ، تیز سانسیں، چکر، سر درد اور ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت ہوئی۔ والدین فوراً گھبرا گئے اور اسے اسپتال لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق والدین کی جانب سے بچے پر مسلسل ہوم کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مسلسل دباؤ اور 14 گھنٹے تک ہوم ورک کرنے کی وجہ سے بچے کو سانس کا مسئلہ ہوا جس کے بعد بچے کو فوری طور پر آکسیجن لگائی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آزادکشمیر میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، پاک فوج کے ہاتھوں دشمن کی پٹائی

Scroll to Top