بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا تھا۔
ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سبق سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس وسائل، ٹیلنٹ اور سرمایہ تو موجود ہے مگر اصل مسئلہ ویژن کی کمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمت عملی پر گفتگو ہوتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور سفارتکاری تک محدود رہ جاتی ہے، لیکن میڈیا کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر میڈیا کو ایک بڑی طاقت تسلیم کیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت اس پہلو کو نظر انداز کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5فروری کو پوری پاکستانی قوم بلا تفریق کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے نکلتی ہے، سردار تنویر الیاس
پالکی شرما نے واضح کیا کہ بھارت کو اگر عالمی سطح پر مؤثر بیانیہ بنانا ہے تو میڈیا کو بھی حکمت عملی کا حصہ بنانا ہوگا۔