ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ ، پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

کولمبو :پاکستان نے ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپین شپ کےگروپ بی کے دوسرے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو1-4 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول منصور احمد نے 12 ویں منٹ میں کیا۔ دوسرا اور تیسرا گول بھی منصور احمد نے 32 ویں اور 45 ویں منٹ میں اسکور کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، سپر فور مرحلہ میں پاک بھارت ٹاکرے کے بقیہ ٹکٹس فروخت کیلئے پیش، قیمت حیران کن

پاکستان کا چوتھا گول محمد عبداللہ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں اسکور کیا۔دوسرے ہاف میں پاکستان کا پانچواں گول محمد عبداللہ ہی نے59 ویں منٹ میں کیا۔

مالدیپ کی جانب سے پہلا گول علیان احمد نے 42 ویں منٹ میں اور دوسرا گول محمد شایان نے 70 ویں منٹ میں کیا۔

پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں بھوٹان کو0-4 سے شکست دی تھی۔گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ پیر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: سپر 4 ٹیموں کا انتخاب مکمل ، پاک بھارت میچ اتوار کو ہوگا

Scroll to Top