چیمپئنز ٹرافی: قومی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی تقریب رونمائی

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل )چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی ، وزیراعلیٰ مریم نواز اور قومی کرکٹ ٹیم بھی شریک ہوئی۔

اسٹیڈيم میں عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کی کٹ کی بھی رونمائی کی گئی۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کردی گئی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ نے تقریب میں نئی جرسی پہنی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کررہا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا۔

پی ٹی آئی کا احتجاج ،آزادکشمیر بھر میں دفعہ 144 نافذ، میاں اخلاق الرسول سمیت درجنوں کارکن گرفتار

Scroll to Top