پاکستان ،سعودی عرب دفاعی معاہدہ، آزاد کشمیر بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)سیکرٹریٹ مذہبی امور و اوقاف آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے عالم اسلام با الخصوص عرب ممالک میں علاقائی سالمیت ، امن و استحکام کے فروغ اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنے کے سلسلہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ سے سفارتی محاز پر حاصل کردہ کامیابی پر مورخہ 19 ستمبر 2025ء ( بروز جمعہ المبارک) آزاد کشمیر بھر میں یوم تشکر منائے جانے کی منظوری دیدی۔

یوم تشکر کے موقع پر خطباء کرام اور علماء دین جمعۃ المبارک کے خطبات میں یوم تشکر کی اہمیت کو اجاگر کریں گے ، تاریخی دفاعی معاہدہ کے پس منظر اور اس کے مثبت اثرات سے آگاہ کریں گے۔

بعد از نماز جمعہ جملہ مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں دونوں برادر اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کی ترقی، خوشحالی ، امن و استحکام اور اخوت و یکجہتی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کی اسرائیل کو سخت وارننگ جاری

Scroll to Top